1 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی عظیم فوجی مشقیں ولایت نوے ایرانی ماہرین کے بنائے ہوئے میزائلوں کے داغے جانے کے بعد اختتام پذیر ہوں گي۔ گذشتہ روز بحریہ نے اینٹی راڈار میزائل محراب کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

ابنا: ولایت نوے بحری فوجی مشقوں کے ترجمان سید محمود موسوی نے کہا کہ آج بحری فوجی مشقوں کا آخری مرحلہ پايہ تکمیل کو پہنچے گا اور اس مرحلے میں ایک لانگ رینج میزال جو سمندر سے ساحل پر مار کرتا ہے اور کم رینج کا مزائيل داغا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زمین سے زمین پرمار کرنے والا لمبی رینج کا میزائیل نور بھی داغا جائے گا یہ میزائل زمین سے زمین پرمار کرتا ہے۔ یہ میزائل ایرانی ماہرین نے بنائے ہیں۔

بحریہ کی فوجی مشقیں ولایت نوے جو چوبیس دسمبر کو شروع ہوئي تھی کل منگل کو ان فوجی مشقوں میں شرکت کرنے والی یونٹوں کی پریڈ سے اختتام پذیر ہوں گي۔

عالمی میڈیا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی فوجی مشقوں کو مکمل کوریج دی ہے اور کہا ہےکہ ایران مغربی ملکوں کی خودسرانہ پابندیوں سے مایوس ہونے کےبجائے نئے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کررہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے اعلان کیا ہےکہ ولایت نوے بحری فوجی مشقیں علاقے میں صلح و استحکام اور امن وسلامتی کےپیغام کی حامل ہیں۔..............

/169